ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کل چین میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کے دعویدار ہیں لیکن فلسطین اور بحرین میں عوام کے قتل عام پر خاموش ہیں اوراگر دنیا کے کسی مقام پر دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو وہاں مغربی ایجنسیوں کا سراغ ملتا ہے – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے بہانے افغانستان میں اپنی فوج بھیجی حالانکہ ایک لاکھ دس ہزار ہلاکتوں کے بعد بھی وہاں دہشتگردی جاری ہے.
.......
/169